ملائشیا کے ایوان یون نے پاکستان کے طیب اسلم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3سے شکست دے کر ڈی اے کپ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ جیت لی
ہفتہ 24 نومبر 2018 23:25
(جاری ہے)
فاتح کھلاڑی نے پہلی گیم 5-11 سے جیت کر اپنی سبقت قائم کی لیکن دوسرے گیم میں طیب اسلم 5-11 سے کامیابی پاکر مقابلہ1-1 سے برابر کر دیا۔
تیسرے گیم میں ملائشیا کے کھلاڑی نے کسی مزاحمت کے بغیر 3-11 سے فتح پاکر1-2 کی بتری پالی، چوتھے گیم میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا جو ایوان نے 13-15 سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ وہ چیمپئین شپ کے فاتح بھی بن گئے، طیب اسلم نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الفاطی کو اپ سیٹ شکست سے ہمکنار کیا تھا۔ دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں چار اپ سیٹ کرنے والی مصری کھلاڑی امینہ ریحانے فائنل میں ناکامی کا شکار ہوگئیں، ساڑھے 5 ہزارڈالرز کی انعامی رقم کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیڈ2 ملائشیا کی اوئی کا بان کو قابو کرنے والے سیڈ 3 مصر کی فریدہ محمد نے امینہ کو 19 منٹ کی تگو دو کے بعد 1-3 سے زیر کرکے وننگ ٹرافی پر قبضہ جمالیا، فریدہ نے فائنل میں 4-11،11-6،4-11 اور0-11 سے جیت کو گلے لگایا۔ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی 16 برس کی امینہ نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان کی مدینہ ظفر کو ہرایاتھا۔ آخر میں انعامات تقسیم کئے گئے، سابق عالمی چیمپئین اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے ایک عشرہ کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے ملک میں انٹرنیشنل اسکواش کی راہیں کھل گئیں، آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.