غیر ملکی خواتین کا پاکستانی لڑکوں سے شادیوں کا رجحان، سوشل میڈیا پر تبصرے
ایک اور امریکی خاتون پاکستانی شہری کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی جینی نے پاکستان پہنچتے ہی اسلام قبول کیا اور تنویر سے شادی کر لی
سمیرا فقیرحسین پیر 26 نومبر 2018 12:05
(جاری ہے)
جینی نے اپنے لئے اسلامی نام ''زینب'' تجویز کیا۔
نو بیاہتا جوڑا اپنی نئی زندگی پر بے حد خوش ہے۔ اس موقع پر امریکی خاتون زینب کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 21 سالہ کاشف کی محبت میں مبتلا 41 سالہ امریکی خاتون نے اپنا گھر بار اور ملک چھوڑا اور پاکستان پہنچ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ کاشف سے شادی بھی کر لی۔ جس کے بعد امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی۔23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی۔ ماریہ کا کہنا تھا کہ میں اس شادی سے بے حد خوش ہوں اور جلد ہی اپنے محسن کو امریکہ لے جانا چاہتی ہوں۔ محسن اور ماریہ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر امریکی خواتین کی پاکستان آ کر یہاں نے نوجوانوں سے شادیاں کرنے کے معاملے پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں لڑکے ایک سال بڑی لڑکی سے شادی کرنا گوارا نہیں کرتے اور امریکہ سے آئی آنٹیوں سے بھی بیاہ رچا لیتے ہیں جو ان کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ سب لوگ شادیاں صرف امریکی پاسپورٹ کے حصول کے لیے کر رہے ہیں تاکہ بیوی کے پاسپورٹ پر امریکہ جا سکیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے امریکی خواتین کی پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ شادیوں کے اس رجحان پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.