انگلش ٹیم 56 برس بعد دیار غیر میں ٹیسٹ سیریز کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
منگل 27 نومبر 2018 14:38
(جاری ہے)
انکی وکٹ ہی بریک تھرو ثابت ہوئی سلوا اور پشپاکمارا کی زمہ دارانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔
معین علی اور لیچ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جونی بیئرسٹو کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بین فوکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو کولمبو میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز تیسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 53 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 15 اور سانڈاکان ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ سانڈا کان سری لنکن ٹیم کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 6 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 7 رنز بناکر لیچ کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر کوسل مینڈس کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ بدقسمتی سے 86 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے وہ سری لنکا کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ ڈکویلا سری لنکا کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 19 رنز بناکر لیچ کی گیند پر جیننگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پریرا سری لنکن ٹیم کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر معین علی کی گیند پر جیننگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ روشن سلوا اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 65 رنز بناکر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ سرنگا لکمل اور پشپاکمارا نے دسویں وکٹ پر قیمتی 58 رنز بنائے تاہم سرنگا لکمل 11 رنز بناکر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ پشپاکمارا 42 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکن ٹیم 327 رنز ہدف کے تعاقب میں 284 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور یوں انگلینڈکی ٹیم نے میزبان سری لنکن ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 42 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرلی۔ انگلینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے معین علی اور لیچ نے چار، چار جبکہ بین سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بین فوکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.