آئی سی سی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 28 نومبر 2018 14:47

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) آئی سی سی ٹی 10 لیگ میں کل جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹی 10 لیگ میں (آج) پہلا میچ کیرالہ نائٹس اور ناردرن وارئیرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ میں سندھیز اور بنگال ٹائیگرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں اسی روز کا تیسرا میچ پختونز اور پنجابی لیجنڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 12 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 29 میچز کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :