پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یو ایم ٹی کے زیر اہتمام مضبوط ہڈیوں ،صحت مند قوم کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
صارفین کو صحت بخش اشیا کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
جمعرات 29 نومبر 2018 23:56
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کے مشترکہ تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان،قومی کرکٹر فخر زمان،سوشل ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ ڈاکٹر نوید،ماہر غذائیات آمنہ چغتائی اورآرتھو پیڈک کنسلٹنٹ ڈاکٹر یاور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مختلف جامعات کے طلباء کی جانب سے کولنگ اور پوسٹر میکنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ صارفین کو صحت بخش اشیا کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔صحت مندقوم کے منصوبے کو عمل جامہ پہنانے کیلئے صوبہ بھر کے سکولوں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا سے آہنی ہاتھوں جبکہ فوڈ انڈسٹری کی اصلاح کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک بہترین،مثالی اور قابل تقلید ادارہ ہے جس نے بہت کم وقت صوبہ پنجاب میں اتنی بڑی اصلاحات کا نفاذ کیا۔سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر پابندی کو کم وقت میں یقینی بنایا گیا ہے۔صحت مند زندگی گزارنے کیلئے خالص خوراک کا استعمال بے حد ضروری ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے سوشل ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ ڈاکٹر نویدکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک خوراک کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ماہرین غذائیت آمنہ چغتائی نے کاربونیٹڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء کے استعمال سے ہڈیوں پر ہونیوالے اثرات پر تفصیلی بات کی۔آرتھو پیڈک کنسلٹنٹ ڈاکٹر یاور نے انسانی جسم میں ہڈیوں کی بیمریوں اور انکی وجوہات کو بیان کیا۔ تقریب کے آخر میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والا طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.