آٹھویں عالمی ای۔پارلیمنٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے سینیٹر رحمان ملک کی قیادت میں ہاکستانی وفد جنیوا روانہ

اتوار 2 دسمبر 2018 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2018ء) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قیادت میں ہاکستانی وفد جنیوا روانہ ہو گیا ہے سینیٹر رحمان ملک جنیوا میں ہونے والے آٹھویں عالمی ای۔پارلیمنٹ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ آٹھویں عالمی ای۔پارلیمنٹ کانفرنس انٹر پارلیمنٹری یونین کے زیر اہتمام جنیوا میں منعقد ہو رہی ہیوفد میں سینیٹر رحمان ملک کے علاوہ سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر عطا الرحمان اور سینیر افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہماری پارلیمنٹ جدید ترین و مکمل طور پر ای۔پارلیمنٹ ہو۔ جمہوریت کا مطلب عوام ہے اور عوام کا پارلیمنٹ تک آسان رسائی لازمی ہے۔ آج کے دور میں پارلیمنٹ تک آسان رسائی تب ممکن ہے اگر ای۔پارلیمنٹ ہو۔ سینیٹر رحمان ملک نیکہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز و انٹرنیٹ زندگی کے ہر شعبے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ حق بنتا ہے کہ عوام اپنے منتخب نمائیندوں کی کارکردگی و کاروائیاں آن۔لائن دیکھیں پارلیمنٹ عوام کی نمائیندہ آواز ہے اور عوام کو جوابدہ ہے۔ ای-پارلیمنٹ کے ذریعے ملکی و غیر ملکی پاکستانی پارلیمنٹ تک آسانی سے رسائی کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک