بورڈ میں موقع ملا تو اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہوں ،یونس خان

پیر 3 دسمبر 2018 16:26

بورڈ میں موقع ملا تو اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہوں ،یونس خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں اپنی خدمات دینے کے لئے تیار ہوں اگر موقع ملا تو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کروں گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹٰیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میڈیا مجھے اسکواش کورٹ میں دیکھ کر حیران نہ ہو، اسکواش سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، کرکٹ فٹبال کے ساتھ اسکواش بھی کھیلتا رہا ہوں، پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے، جس ملک میں جہانگیرخان جیسا لیجنڈ ہو وہاں اسکوائش ختم نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

یونس خان نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاکستان اسکواش سرکٹ کے انعقاد سے اسکوائش کو نئی زندگی ملی ہے۔ یونس خان نے ٹی ٹین کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل ہونا چاہیے یہ اب ہوری دنیا میں کھیلی جارہی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا اچھا موقعہ ہے، تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنی چاہیئے کیوں کہ یو اے ای کی کنڈیشنڈ میں ٹاس جیتنے والا پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو پرفارمنس کے لیے وقت دینا چاہیے اور ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہو گا۔