بدنام قبضہ گروپ منشاء بم کے بھائی مشتاق بم کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں پرچہ درج

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) بدنام قبضہ گروپ منشاء بم کے بھائی مشتاق بم کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں پرچہ درج کرکے گرفتار کرگیا ،مشتاق بم نے چار ساتھیوں غلام نبی کبیر جاوید ہمایوںکیساتھ موضع رکھ لدکی میں زمیندار اصغر کی 2کنال زرعی اراضی پر پانی لگاکر قبضہ کی کوشش کی ،پولیس نے مدعی کی درخواست پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مشتاق بم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ،یادرہے کہ رائے ونڈ تھانہ میں ایس پی صدر کی جانب سے خصوصی کائونٹر لگایا گیا ہے جہاں پولیس افسرقبضہ گروپ کے سرغنہ منشاء بم کے متاثرین کے خلاف درخواستیں وصول کرکے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہیں ۔