میڈیکل ٹیکنیشن، ڈسپنسر اور ڈینٹل ٹیکنیشن کو کلینکس پر بغیر ڈاکٹر کے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے،

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن

جمعرات 6 دسمبر 2018 11:51

میڈیکل ٹیکنیشن، ڈسپنسر اور ڈینٹل ٹیکنیشن کو کلینکس پر بغیر ڈاکٹر کے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے نجی کلینکس و لیبارٹریز کو سال 2019ء کی رجسٹریشن کیلئے رواں ماہ میں کمیشن کے ضلعی دفتر سے فارمز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015ء کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہیلتھ انسپکٹر حارث الدین کے مطابق رجسٹریشن کے عمل کے دوران اگر کوئی شخص رقم کے عوض کلینکس و لیبارٹریز کی رجسٹریشن کرانے کی پیشکش کرے تو فوری طور پر خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ضلعی دفتر یا مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جائے۔ کلینکس کی رجسٹریشن فیس رجسٹریشن فارمز کے ساتھ بینکوں میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے مطابق میڈیکل ٹیکنیشن، ڈسپنسر اور ڈینٹل ٹیکنیشن کو کلینکس پر بغیر ڈاکٹر کے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، چیف جسٹس کے حکم کے خلاف بغیر رجسٹریشن یا بغیر ڈاکٹر کے چلنے والے کلینکس کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کی بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تمام میڈیکل ٹیکنیشن مریضوں کی سہولت کیلئے اپنے کلینکس و لیبارٹریز کو فوری رجسٹرڈ کروا کر پروفیشنل ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :