’’ایوینجرز‘‘ 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی
مارول کی جانب سے 3 مختلف فلموں کے ٹریلرز ایک ہی ہفتے میں جاری کیے گئے
جمعرات 6 دسمبر 2018 12:38
(جاری ہے)
مارول سینماٹک یونیورس کاسمکس (یہ ویب سائٹ مارول کی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتی ہی) کے بانی نے اس تاریخ کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک اور صارف نے بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ اپنی ٹوئیٹ میں کیا ہے۔مارول کے صدر کیون فیگ کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں ایوینجرز 4 کا ٹریلر رواں سال کے اختتام سے پہلے سامنے آجائے گا۔پہلے توقع کی جارہی تھی کہ یہ ٹریلر 29 نومبر کو ریلیز ہوگا، یعنی ایوینجرز انفٹنی وار کے ٹریلر کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر۔اس اسٹوڈیو نے منگل کو کیپٹن مارول کا دوسرا ٹریلر ریلیز کیا جبکہ اسپائیڈر مین فار فرام ہوم کا ٹریلر بھی رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔اگر ایوینجرز 4 کے ٹریلر کی افواہ درست ثابت ہوئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ مارول کی جانب سے 3 مختلف فلموں کے ٹریلرز ایک ہی ہفتے میں جاری کیے گئے۔ایوینجرز کے ٹریلر میں فلم کے صغیہ راز میں رکھنے والے نام کے انکشاف کی بھی توقع ہے جو کہ مختلف افواہوں کے مطابق ایوینجرز : انایلیشن یا ایوینجرز : اینڈ گیم ہوسکتا ہے مگر یہ اس سے ہٹ کر بھی ہو تو حیرت کی بات نہیں۔خیال رہے کہ اس وقت 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلر کا ریکارڈ ایوینجرز انفٹنی وار کے پاس ہے جسے ایک دن میں 23 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔ایوینجرز 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور یہ مارول سینماٹک یونیورس کے تیسرے فیز کا اختتام کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.