امریکی بحریہ کے ایف۔ 18 فائٹر اور سی۔ 130 ٹینکر طیارہ جاپان میں دوران پروازایندھن بھرنے کے دوران تباہ، 7 اہل کار لاپتہ، امدادی کارروائی جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:13

امریکی بحریہ کے ایف۔ 18 فائٹر اور سی۔ 130 ٹینکر طیارہ جاپان میں دوران ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) امریکی بحریہ کے ایف۔ 18 فائٹر اور سی۔ 130 ٹینکر طیارے جاپان میں دوران پروازایندھن بھرنے کے دوران تباہ اور حادثے میں 7 اہل کار لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے۔طیاروں نے جاپان کے جنوبی حصے میں واقع میرین فضائی سٹیشن ایواکونی سے اڑان بھری اور وہ پروگرام کے مطابق تربیتی پرواز پر تھے۔

(جاری ہے)

سی۔ 130 ٹینکر طیارے پر عملے کے 5 جب کہ ایف۔ 18 فائٹر طیارے پر 2 اہل کار سوار تھے جو حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا لیکن فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بظاہر کسی بھی طیارے نے پرواز کے دوران کوئی غلطی نہیں کی۔ تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حادثے کے فوراً بعد جاپان کا امدادی طیارہ لاپتہ فوجیوں کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :