ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت اجلاس ،انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:39

ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت اجلاس ،انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمرکی زیر صدارت تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد نے بتایا کہ ضلع قصور میں انسداد پولیو مہم 10تا 12دسمبر کو منعقد ہو رہی ہے جبکہ 13اور 14دسمبر کو فالو اپ ہو گا۔

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 23ہزار 532بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ جس کیلئے مجموعی طور پر 1423ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیںاور پولیو ٹیموں کی خصوصی ٹریننگ کروا دی گئی ہے اور انہیں تمام سامان مہیا کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جذبے کیساتھ کام کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔پولیو سے بچائو کے معاملے میں کسی سستی یا غفلت کی گنجائش نہیں تمام محکمے ملکر پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :