ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8ارب 7کروڑروپے جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:37

ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8ارب 7کروڑروپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںریلوے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8ارب 7کروڑ 48لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 28 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی خانیوال ٹو رائیونڈ ٹریک کے لئے 30کروڑ 57لاکھ ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 13کروڑ 40لاکھ ، ٹریک منٹینس کے لئے 35کروڑ 9 لاکھ ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 80کروڑ ، ڈیزل الیکٹرک لوکو موٹو کے لئے 2 ارب 80 کروڑ، 2010ء سیلاب سے متاثر املاک کی بحالی کے لئے کروڑ، رولنگ سٹاف کے لئے 20کروڑ 29لاکھ ، سگنل گیئر کی تبدیلی کے لئے 40 کروڑ ، خانپور لودھراں سیکشن کے لئے 32کروڑ ، وی ایچ ایف کمیونیکیشن کے لئے 20کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :