سپریم کورٹ کا غیر قانوی پٹرول پمپس کی زمین نیلام کرنے کا حکم

جمعرات دسمبر 17:18

سپریم کورٹ کا غیر قانوی پٹرول پمپس کی زمین نیلام کرنے کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے غیر قانونی پٹرول پمپس سے متعلق کیس میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی زمین نیلام کرنے کا حکم دیدیا۔جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ایل ڈی اے کی زمین پر غیر قانوی پٹرول پمپس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ 21 پمپس نیلا م ہوگئے،18 پمپس بک گئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پیر کلیم صاحب آپ ہمارے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں،ایل ڈے اے 10 روز میں پٹرول پمپس کا قبضہ لے، قبضہ واپس لے کر زمین کامیاب بولی دہندہ کو دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے غیر قانونی پٹرولم پمپس کی زمین نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔