حماس کی مذمت ،فلسطینی تحریک آزادی کی اقوام متحدہ میں مخالفت پر فلسطین بھر میں امریکہ کیخلاف مظاہرے

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:27

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) امریکہ کی جانب سے حماس کی مذمت اور فلسطینی تحریک آزادی کی اقوام متحدہ میں مخالفت پر فلسطین بھر میں امریکہ کیخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر جمعرات کو غزہ، غرب اردن، بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ فلسطینی علاقوں میں ہونیوالی ریلیوں اور مظاہروں میں امریکہ کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت کی خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کی مذمت کی گئی ۔