وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے بریت کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائرکر دی

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:44

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے بریت کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائرکر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران وزیر خزانہ اسدعمر، وزیر دفاع پروپرخٹک،جہانگیر ترین اور شفقت محمود وغیرہ کے وکلاء کی طرف سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے انہیں ایک روزکااستثنی دے دیا جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ان کے وکیل محمد علی بخاری نے بریت کی درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ میرے موکل کے خلاف دوران تفتیش کوئی سنگین جرم ثابت نہیں ہوسکا، اس لیے مقدمہ سے بری کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت10جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔