عوامی شکایت پر کنگن پور میں ٹریفک وارڈن تعینات کردیا گیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:20

قصور۔07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف نے ٹریفک مسائل کی عوامی شکایت پر کنگن پور میں ٹریفک وارڈن تعینات کردیا، چند روز قبل ڈی پی اوقصور نے تھانہ کنگن پور میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کوروزمرہ میں درپیش مسائل کے متعلق دریافت کیا تو عام شکایت پائی گئی کہ کنگن پور میں ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار تعینات نہیں جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے اور شہریوں کو سفر کے دوران کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس پر ڈی پی اوقصور نے ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کو فوری ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کا حکم دیااور کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :