ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، آسٹریلیا نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، انگلینڈ نے آئرلینڈ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:50

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، آسٹریلیا نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، انگلینڈ ..
بھوبنیشور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، انگلینڈ نے آئرلینڈ کو ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 11-0گولز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، آسٹریلوی ٹیم نے حریف ٹیم پر گولز کی برسات کر دی، پہلے ہاف میں 6 اور دوسرے ہاف میں 5 گولز داغے، گوورز نے شاندار ہیٹرک کی جبکہ زیلوسکی، کریگ، ہاورڈ، ویٹن، برانڈ، ووتھرسپون اور اوگیلو نے ایک، ایک گول کیا، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 4-2 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی اگلے رائونڈ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا جبکہ آئرش ٹیم شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے کونڈن، اینسل، گال اور گلیگورن نے ایک، ایک گول کیا جبکہ آئرلینڈ کی طرف سے کارگو اور ڈونوگوئی نے ایک، ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :