بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:14

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا، کالی آندھی کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں بنگال ٹائیگرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے ٹور میچ میں بھی مہمان ٹیم کو ہرا کر اب ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے دھاک بٹھا دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :