دوستانہ میچ میںاپالو سپورٹس نے شاہدرہ کرکٹ کلب کو 124 رنز سے ہرادیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:56

دوستانہ میچ میںاپالو سپورٹس نے شاہدرہ کرکٹ کلب کو 124 رنز سے ہرادیا
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ایل ڈی اے شاہدرہ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوستانہ میچ میں اپالو سپورٹس نے شاہدرہ کلب کو 124 رنز سے مات دے دی۔ اپالو سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوور زمیں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ بلال ارشاد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 187، سلمان علی 80 اور آہل جاوید نے 20 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

عزت خان نے 1/74 اور ذیشان نے 1/52وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہدرہ کلب 29.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بناسکی۔ ملک اشفاق نے 45 اور رضوان ملک نے 30 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد اقبال نے 4/35 اور احسن علی نے 3/46 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر میں کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کی شاندار سنچری پر انہیں کیش ایوارڈ سے نوازا ۔

متعلقہ عنوان :