جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، ڈی کوک کی 93 رنز کی جارحانہ اننگز، کیپ ٹائون بلٹز کی پارل راکس کو ہرا کر چھٹی فتح، ڈوپلیسی کی ففٹی رائیگاں، ڈی کوک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:12

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، ڈی کوک کی 93 رنز کی جارحانہ اننگز، کیپ ٹائون ..
کیپ ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کوئنٹن ڈی کوک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کیپ ٹائون بلٹز نے پارل راکس کو شکست دے کر چھٹی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 145 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، ڈی کوک نے 93 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں پارل راکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز بنائے، کپتان فاف ڈوپلیسی 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیلپورٹ 24، ڈیوائن براوو 10 رنز بنا سکے، برگر، ڈیل سٹین اور سیبوتو نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں کیپ ٹائون بلٹز نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، ڈی کوک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، کپتان فرحان بہاردین 12 اور پہلک وایو 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ڈیوائن براوو نے دو، تبریز شمسی اور ڈین پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :