آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:12

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی
بنگلور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ ٹرافی بنگلور پہنچ گئی اور ہوسر روڈ فورم مال میں اس کی نمائش کی گئی، اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد بھی ٹرافی کی جھلک دیکھنے کیلئے وہاں پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 23 روزہ انٹرنیشنل دورے کے دوران نو مختلف شہروں کا دورہ کرے گی، بھارت میں ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کا آغاز 2 دسمبر کو ممبئی سے ہوا تھا، اس کے بعد ٹرافی گزشتہ روز بنگلور پہنچی اور اب 15 دسمبر کو کولکتہ پہنچے گی اور 23 دسمبر کو دہلی اس کا آخری مقام ہو گا۔

متعلقہ عنوان :