پتوکی‘ موبائل چوری کے الزام میں استاد نے دس سالہ نعیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تھانہ صدر پتوکی نے بچے کے والد لیاقت کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پتوکی موبائل چوری کے الزام میں استاد نے دس سالہ نعیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا دو دن کمرے میں بند رکھا مرکز سے خفیہ اطلاع ملنے پر بچے کے ورثا بچے کو لینے مرکز پہنچ گے ورثا بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے -تفصیلات کے مطابق پتوکی شمس آباد کے رہائشی محنت کش لیاقت علی کا دس سالہ بیٹا نعیم جو آرائیں ماڈل فارم کے قریب موجود مدرسہ مرکز یرموک میں قرآن پاک حفظ کر تا ہے جس کو استاد محمد بن اسلام نے موبائل چوری کے الزام پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دو دن کمرے میں بند رکھا اور کھانا بھی فراہم نہیں کیاخفیہ اطلاع ملنے پر بچے کے گھر والوں کو پتہ چلا اور گھر والے مرکز یرموک پہنچے اور زخمی حالت میں بچے کو یرموک مرکز سے ہسپتال لے آئے اور بچے کا میڈیکل کروایا اور تھانہ صدر پتوکی نے بچے کے والد لیاقت کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی تا حال ملزم گرفتار نہ ہو سکا بچے کے ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے استاد محمد بن اسلام بھٹوی کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :