زرعی ادویات پربارکوڈ کا اندراج لازمی قرار دے دیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی ادویات کی مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم کردی ۔ ٹاسک فورس کمیٹی کے سربراہ میاں علمدار عباس قریشی جبکہ ٹاسک فورس کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری زراعت پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس ) زراعت ،ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر،ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال،ٖضلع مظفرگڑھ،میاں عبدالحنان،مدثرسعیدباجوہ،ممتاز محمد خان،بریگیڈئیر(ر) حمید خلیل اورکامران خورشید شامل ہیں۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ یہ ٹاسک فورس کمیٹی زرعی ادویات کی کوالٹی کو چیک کرے گی اور قیمتوں میں ریلیف کے متعلق اپنی سفارشات ارسال کرے گی۔اس ضمن میں زرعی ادویات کی کوالٹی چیکنگ کیلئے موبائل لیبارٹری کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں زرعی ادویات ساز کمپنیوں کی کوالٹی اور معیار کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پربارکوڈ کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ زرعی کمپنیوں کی اصل ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور مارکیٹ میں جعلی ادویات کی سپلائی کو روکا جا سکے۔یہ کمیٹی زرعی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کمپنیوں کے مالکان سے مل کر طے کرے گی تاکہ چھوٹے کسانوں کو مناسب قیمت پر زرعی ادویات مہیا کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :