ہٴْوآوے ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کی چیف فنانشل آفیسر کو فوری طور پر رہا نہ کرنے کی صورت میں سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، چین

اتوار 9 دسمبر 2018 17:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چین نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہٴْوآوے ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کی چیف فنانشل آفیسر کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا، تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مینگ وانزٴْو یکم دسمبر سے کینیڈا میں زیر حراست ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ خرید و فروخت کی اور پھر ان معاہدوں کو چھپایا۔ مینگ کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے، جہاں انہیں تیس برس تک کی قید ہو سکتی ہے۔ جمعہ کو ان کی کینیڈا میں پہلی پیشی تھی اور (آج) پیر کو وہ دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گی۔ چین نے اس پورے معاملے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔