ملک امین اسلم نے عوام کے دل جیت لئے ،لالا طفیل

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

ٖٖحضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) تحریک انصاف پہتی پیرزئی کے راہنما لالا طفیل نے کہا ہے کہ ملک امین اسلم نے علاقے کیلئے نیا ٹرانسفارمر منظور کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ملک امین اسلم اٹک کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں عالمی دنیا میں ماحولیات کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے او رملک وقوم کا نام روشن کرنے پر ملک امین اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لالا طفیل نے کہا کہ ملک امین اسلم نے ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی آواز پوری دنیا میں اٹھائی پولینڈ میں ہونیوالی کانفرنس میں ملک امین اسلم نے ملک وقوم کا نام روشن کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لالا طفیل نے پہتی پیر زئی کیلئے ٹرانسفارمر کی منظوری پر ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کیا ۔