Live Updates

پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کرے گی ،چوہدری طارق گجر

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

ْ گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کرے گی جب پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانے کا لٹیروں کے ہاتھوں برا حال تھا عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی بدولت ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا معیشت کی بحالی کیلئے تھوڑا وقت لگے گا ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 56 چوہدری طارق گجر نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر محلہ غلام محمد ٹائون، پاسبان کالونی، راجکوٹ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ٹی بی ایس اور سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری زاہد گجر، دلاور بٹ کونسلر، اشرف بلا انصاری، عارف چشتی، مہر نوید، مہر عبدالمجید، رانا عارف، شبیر گجر، حاجی نیامت، حاجی فریاد، ارشد جٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات