وزیرخارجہ کاصوبائی وزیرکی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت

اتوار 9 دسمبر 2018 21:30

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کچھی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی اوورنگزیب خان کھچی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات خاندان کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد مرحومہ کی فاتحہ خوانی کیلئے میلسی ان کی رہائشگاہ پر آئیں گے۔