سوڈان،ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر سمیت پولیس سربراہ سمیت چھ افرادجاں بحق

سوڈانی ائرکرافٹ ایتھوپیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ،اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں

پیر 10 دسمبر 2018 14:51

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) مشرقی سوڈان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ریاست القادریف کے گورنر میرغنی صالح، کابینہ کے چیف، مقامی وزرا اور پولیس چیف سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا ہیلی کاپٹر ریاست القادریف میں لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران کمیونیکیشنز کے ایک ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد آدم حسین کا کہنا تھا کہ ائرکرافٹ سے آگ کے شعلے اور کالا دھواں اٹھ رہا تھا۔سوڈان کی سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ حادثے میں القادریف کے گورنر میرغنی صالح، ان کی کابینہ کے چیف، مقامی وزیرجنگلات اور مقامی پولیس چیف اور بارڈر گارڈ کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔سوڈانی ائرکرافٹ ایتھوپیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں کہ وجوہات کیا تھیں اور حادثے میں کسی کی جان بچی ہے یا نہیں۔ تفصیلات دینے سے گریز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند دیگر افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :