گھر کی دیوار گرنے سے دوبچیاں شدید زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 16:57

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گھر کی خستہ دیوار گرنے سے دوبچیاں شدید زخمی ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق مرلے چوک میں گھر میں خستہ دیوار گرنے سے 2بچیاں 7سالہ علیشاء دختر منیراحمد اور 10سالہ مریم دختر محمد منشاء ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئیں، دونوں بچیوں کو فوری طور پرطبی امدادکیلئے آرایچ سی ہسپتال قبولہ داخل کرادیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے، بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیاں گھر میںکھیل رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :