یورپی یونین کا میانمار پرپابندیاں لگانے پر غور

منگل 11 دسمبر 2018 12:20

یورپی یونین کا میانمار پرپابندیاں لگانے پر غور
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) یورپی یونین نے میانمار میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے باعث بعض اس ملک کے کچھ فوجی اور پولیس افسران پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزراء نے ایک بیان میں میانمار کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا اور واضح کیا کہ عالمی جرائم کی عدالت میانمار کی حکومت کے خلاف ایک خود مختار ڈھانچے کا قیام عمل میں لائے۔اطلاعات کے مطابق یورپی یونین میانمار پر اسلحے کی خرید پر پابندی ، بعض اعلی فوجی افسران پرسفری پابندیاں لگانے اور ان کیاثاثے منجمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔