برآمدات15،تجارت3فیصد بڑھانے کا ہدف صنعتی شعبہ کو مراعات سے پورا ہوگا ‘خادم حسین

منگل 11 دسمبر 2018 13:36

برآمدات15،تجارت3فیصد بڑھانے کا ہدف صنعتی شعبہ کو مراعات سے پورا ہوگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے وزارت تجارت کی جانب سے آئندہ5برس کے اہداف مقرر کرنے اور 2023تک برآمدات سالانہ 15فیصد تک بڑھانے کے ہدف مقرر کرنے ، علاقائی تجارت کا حصہ 17سے بڑھا کر20فیصد مقرر کرنے ،غیر روایتی برآمدات 5سال سی16فیصد سے بڑھا کر30فیصد کرنے کے اہداف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات 15اور تجارت 3فیصد بڑھانے کا ہدفت صنعتی شعبہ کو مراعات سے پورا ہوگا کیونکہ بڑھتی ہوئی بجلی و گیس کی قیمتوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور پیداوار ی لاگت بڑھنے سے مہنگی اشیاء کی بیرون ملک مانگ میں مکمی سے برآمدات کمی کا شکار ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات اور تجارت میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے کیونکہ مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک مارکیٹ میں پاکستان دوسرے ملکوں سے مسابقت نہیں کرسکتا یہی وجہ ہے کہ ملکی برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں ملکی برآمدات اور تجارت بڑھانے کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے اسی طرح حکومتی اہداف پورے ہونگی اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔