احتجاجی مظاہرے اندرونی معاملہ،ٹرمپ مداخلت نہ کریں،فرانسیسی صدرکا انتباہ

ہم امریکہ کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے اس لیے وہ بھی باز رہیں،ماکروں کا بیان

منگل 11 دسمبر 2018 14:44

احتجاجی مظاہرے اندرونی معاملہ،ٹرمپ مداخلت نہ کریں،فرانسیسی صدرکا ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) فرانسیسی وزیر خارجہ جین لی درین نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے اس لیے وہ بھی فرانس کے معاملات میں مداخلت نہ کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔یاد رہے کہ فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اورصدر کی اقتصادی پالیسیوں کیخلاف شدید مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ کو ٹوئٹ کیا تھا کہ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدہ فرانس کے کام نہیں آیا اور ملک گیر مظاہرے اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔