رمضان اور حج کیلئے سعودی نوجوانوں کی بھرتیاں شروع

منگل 11 دسمبر 2018 15:00

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) تعظیم البلد الحرام پروجیکٹ کے منتظمین نے رمضان المبارک اور حج موسم 1440ھ میں کام کرنے والے مکہ کے نوجوانوں کی بھرتی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منتظمین نے توجہ دلائی کہ امیدوار کی عمر 17سے 35برس کے درمیان ہو۔ قومی شناختی کارڈ اور دیگر تمام کوائف صحیح ہوں۔ نام، قومی شناختی کارڈ کے عین مطابق ہو۔ قومی شناختی کارڈ حج موسم 1440کے اختتام تک موثر ہو۔ رجسٹریشن کا مطلب ملازمت کی حتمی منظوری نہیں۔