کسی کے خوف کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ،ْمحمد حفیظ

اپنے کیرئیر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکا ہوں ،ْ مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں، اب مکمل توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے ،ْ پاکستانی آل رائونڈر

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہاہے کہ انہوں نے کسی بولر کے خوف میں آکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔محمد حفیظ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ یہ نہیں کہ کارکرگی نہیں دکھا رہا بلکہ ذاتی وجوہات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوگ سوچتے ہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ اس لیے لی ہے کہ مجھے جنوبی افریقا کے دورے پر فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خوفزدہ ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کیا ،ْیہ بے بنیاد بات ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی دونوں بولرز کا ون ڈے کرکٹ میں سامنا کرچکے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ناقدین کو اس کا جواب دیں گیان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکا ہوں اور مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں، اب مکمل توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے۔

متعلقہ عنوان :