کرسمس کی آمد ، مسیحی برادری کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف

منگل 11 دسمبر 2018 18:01

سرگودھا۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) کرسمس کی آمد کیساتھ ہی بازاروں میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ گزشتہ روز بھی بازاروں میں مسیحی برادری کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بیکریوں پر کرسمس کیک کے آرڈر بھی بڑی تعداد میں دیئے جارہے ہیں۔ مسیحی برادری نے کر سمس کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کر رکھا ہے ،جس پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو مدعو کر رکھا ہے۔کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرجا گھروں کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :