3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 2 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

منگل 11 دسمبر 2018 19:15

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 7 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 24کروڑ 97 لاکھ ایک ہزار روپے کی منظوری دی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی،صوبائی ورکنگ پارٹی کے 7ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب ایریگیٹڈ ایگریکلچر انویسٹمنٹ پروگرام کی تیاری (پی سی II، ترمیمی) کیلئے 1 ارب 28 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کمپلیکس کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 88 کروڑ 98 لاکھ 3 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے پھیلائو کو جانچنے کے سروی(دوسری ترمیمی، پی سی II) کیلئے 7 کروڑ 9لاکھ 28 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :