گرین پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین
منگل 11 دسمبر 2018 22:43
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع کو پودے لگانے کا ٹاسک دیا ہے، پبلک مقامات اور سکولوں میں شجر کاری مہم عروج پر ہے اس کے علاوہ انڈسٹریل زونز سے ملحقہ اراضی کو بھی گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آنیوالی نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم مل جل کر گرین پنجاب کیلئے کام کریں۔
حکومت کے ساتھ ساتھ شہری اس مقصد کیلئے آگے آئے تو ہماری منزل دور نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم درخت لگاتے کم ہیں اور انہیں کاٹتے زیادہ ہیں، درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرتے ہیں اسی لیے حکومت نے کلین اینڈ گرین سکیم لانچ کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر شہر بھر میں لاکھوں پودے لگائے ہیں، ہر شہری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان علی اکبر بھٹی نے کہا کہ شہریوں کیلئے مختلف پارکس میں مثالی تفریح گاہیں ڈیزائن کی جائیں گی جس سے نا صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ آلودگی سے پاک ماحول بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شجرکاری کی اہمیت پر آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ،ایم پی اے سردار مہیندرپال سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پودے لگائے اور ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.