Live Updates

وزیراعظم کے مشیرزلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں فیصلہ (کل) ہوگا

منگل 11 دسمبر 2018 23:41

وزیراعظم کے مشیرزلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ (کل) بدھ کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ (آج) بدھ کو دن ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بینچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات