پولیس نے 15 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

کوہستان۔ 11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان کی سربراہی میں پولیس نے کریک ڈائون کے دوران 15 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اپر کوہستان پولیس نے ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان کی قیادت میں ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 15 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ہیں جن میں محمد قاسم ولد یوسف خان جو پانچ سال سے اپر کوہستان پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات اور ملزم درجھان عرف بوڑا جو 25 سال سے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں اپر کوہستان پولیس کو مطلوب تھا، شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بادی خان ولد جمعہ خان اور موسیٰ جو 2001ء سے دفعات 302,109,34 کے تحت پولیس کو مطلوب تھا، کو تھانہ ہربن پولیس نے حسب ضابط گرفتار کر لیا ہے جبکہ مجرمان اشتہاری شفیق الرحمن اور احسان الحق کو تھانہ کمیلہ پولیس نے دفعات 302,34,109,324 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عبدالستار کو اقدام قتل کے جرم میں تھانہ جالکوٹ پولس نے گرفتار کر لیا ہے، اس کے علاوہ کیمیا اور بدر جمیل کو جو ذیل دفعات 34,149,148,506,427,436 میں گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ایک اور کامیاب کریک ڈائون کے دوران تھانہ جالکوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاری شکر، شیرباز، کیمیا ولد درجھان، فضل رحمن، ہدان اور ہزار شاہ کو دفعات 149,148, 506 جو 2006ء سے مطلوب تھے، کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :