تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ اکثریت ہے‘ارکان اسمبلی ٹوری پارٹی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:15

تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ اکثریت ہے‘ارکان ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے معاملے پرحکمران ٹوری پارٹی کے ارکان اسمبلی نے دعویٰ کیاہے کہ جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ان کے پاس مطلوبہ اکثریت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق اگرکنزرویٹوپارٹی کے 48ارکان اسمبلی نے ایک مراسلے کے ذریعے تھریسامے کی حمایت سے انکار کیاتوقیادت کابحران شروع ہوجائے گا۔ادھراس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے ۔تاہم کابینہ کے ایک وزیرسمیت ذرائع کاکہناہے کہ انہیں یقین ہے کہ اڑتالیس خطوط ارسال کئے جاچکے ہیں۔