جاپانی مزار میں آگ لگانے کے الزام میں چینی شہری گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 15:00

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چی جاپانی حکام نیکہا ہے کہ ایک ایسے چینی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے، جس نے دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے جاپانی فوجیوں اور شہریوں کی یاد میں قائم مزار میں آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے اخبارات کو جمع کر کے جنگی مزار یاسٴْوکونی میں آگ لگانے کی کوشش کی۔ گرفتار ہونے والے چینی شہری کی عمر پچپن برس بتائی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس نے 1937 میں چینی شہر نانجنگ میں جاپانی فوج کی طرف سے قتل عام کی مذمت کا بینر بھی اٹھایا ہوا تھا۔ یہ جنگی مزار دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے پچیس لاکھ افراد کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :