اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا

بدھ 12 دسمبر 2018 16:42

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مفرور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔سابق وزیر خزانہ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے عدالت عالیہ سے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔گزشتہ روز فاضل بنچ نے سماعت کے بعد فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔