وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے وفد کی ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے قوانین کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ایک وفد نے ڈونلڈ ٹون کی سربراہی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خصوصاً اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔ ڈونلڈ ٹون کی سربراہی میں مرزا شہزاد اکبر سے ملاقات کرنے والے وفد میں برطانوی احتساب اور اثاثوں کی ریکوری یونٹ کے ارکان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :