جرمنی میں ٹرین سروس کی مکمل ہڑتال

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

برلن ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) جرمن بھر میں تمام طویل فاصلے کی ٹرینیں پیر کی صبح منسوخ کر دی گئیں۔ جرمنی کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان کی طرف سے یہ اعلان ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ یونین ای وی جی کے ارکان کی طرف سے ہڑتال پر جانے کے بعد سامنے آیا تاہم ریلوے کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ورکرز یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کر رہے ہیں۔