بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:23

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ..
سلہٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعہ کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم کالی آندھی نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل کالی آندھی کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :