چکوال ، تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سرگودھا بائی پاس پر تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس بھون عامر علی نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی ایک ٹرک نمبرLET1269 جس کو ڈرائیور مدثر حسین ولد محمد اسحاق سکنہ کھیوڑہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم نہایت غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈال دی۔اے ایس آئی عدیل شہزاد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شرو ع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :