گورنربلوچستان و چانسلر کا جامعہ بلوچستان کا دورہ
جامعہ بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ، جامعہ بلوچستان کو مزید شعبہ جات سے انشاء اللہ آراستہ کیا جائے گا تاکہ صوبے کے طلبہ کو تمام شعبوں میں تعلیم دی جاسکے، جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی
جمعرات 13 دسمبر 2018 23:23
(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان نے کہا کہ جامعہ بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔
اور جامعہ بلوچستان کو مزید شعبہ جات سے انشاء اللہ آراستہ کیا جائے گا تاکہ صوبے کے طلبہ کو تمام شعبوں میں تعلیم دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صوبے کے یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور انشاء اللہ جامعہ بلوچستان کے بھی تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشروں کی ترقی اور آنے والے نسلوں کو روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جامعہ بلوچستان اس بابت صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے اور امید ہے کہ وہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبوں کو ترجیع بنیادوں پر فروغ دیا جائے گا۔ اور جامعہ کی ترقی و بہتری کے لئے ان کی تعاون و رہنمائی ہمیشہ جاری رہے گی۔ اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ جامعہ نے ان پانچ سالوں میںجتنی ترقی کی ہے اتنی گزشتہ 25 سالوں میں نہیں ہوئی۔ یہ سب میرے اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کی محنت کا نتیجہ ہے۔اورجامعہ بلوچستان ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈبلیو کیٹگری میں شمار ہوتا ہے۔ اب ہم شکر الحمد اللہ اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔ اب ہم نے امتحانات کے طریقے کار کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرکے نقل کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔ اور صوبے میں جامعہ سے منسلک کالجز کے امتحانات صاف شفاف اور نقل سے پاک طریقے سے ہورہے ہیں۔ اب جو یہ ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحانات ہورہے ہیں میں نے اپنی پوری تیس سالہ اکیڈمک کیرئیر میں میں نہیں دیکھا۔ یہ سب ہماری اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کی محنت کا نتیجہ ہے۔ جامعہ بلوچستان کا نام اب ملک کے بڑے یونیورسٹیوں میں شمار ہوتا ہے۔ انشاء اللہ اگلے سال جامعہ بلوچستان بین الاقوامی سطح پر اپنی ایک پہچان بنائے گا۔ اور جامعہ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ جس میں صوبے کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013سے قبل جامعہ تعلیمی، تحقیقی اور مالی حوالے سے بری طرح متاثر ہوچکی تھی۔ ملازمین اپنے تنخوائوں کے لئے پریشان تھے اور طلبہ کی تعداد ڈھائی ہزار تک رک گئی تھی۔ اب الحمد اللہ طلبہ کی تعداد چودہ ہزار سے زائد ہے اور تمام شعبہ جات کو سمسٹر سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے جو اس سے قبل ایک خواب کی مانند تھی۔ جامعہ کے اساتذہ کی اکثریت پی ایچ ڈی اور ایم فل کے حامل ہے اور جامعہ کے انفراسٹکچر میں اضافہ میں اہم اقدامات کئے گئے ہیں اور جامعہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا جارہا ہے۔آخر میں گورنر بلوچستان کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پورٹریٹ پیش کئے گئے اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.