1300سی سی اور بڑی ہنڈا گاڑیوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران 18.68 فیصد اضافہ، فروخت میں 1.74 فیصد کمی ہوئی، پاما کی رپورٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:29

1300سی سی اور بڑی ہنڈا گاڑیوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران 18.68 فیصد اضافہ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) نومبر 2018 ء کے دوران 1300سی سی اور اس سے بڑی ہنڈا گاڑیوں کی پیداوار میں 18.68 فیصد اضافہ جبکہ فروخت میں 1.74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 1300سی سی اور اس سے بڑی ہنڈا گاڑیوں کی پیداوار 3 ہزار85 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران پیدوار 3 ہزار 353 یونٹس تک بڑھ گئی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران ہنڈا کی تیار کردہ 1300سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں کی پیداوار میں 268 یونٹس یعنی 18.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاما کے اعدادو شمار کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 1300سی سی اور اس سے بڑی ہنڈا گاڑیوں کی فروخت 3 ہزار 208 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران فروخت 3 ہزار 152 یونٹس تک کم ہو گئی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران ہنڈا کی 1300سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں کی فروخت میں 56 یونٹس یعنی 1.74 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :