ترک صدرکی شام میں ممکنہ فوجی آپریشن پر امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2018 10:40

ترک صدرکی شام میں ممکنہ فوجی آپریشن پر امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پر ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ترک صدر صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پرگفتگو کی جس میں شامی بحران پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک ایوان ِ صدر سے جاری بیان کے مطابق رجب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین گزشتہ شام ایک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ،جس میں دوران دو طرفہ معاملات سمیت سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی سمیت شام کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

طیب اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب کو ترکی کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے، وائے پی ڈی سے در پیش سلامتی مسائل سے آگاہی کرائی۔دونوں سربراہان نے شام کے حوالے سے کہیں زیادہ موثر رابطے کے قیام کے معاملے میں اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔واضح رہے صدر ِ ترکی نے گزشتہ روز دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر فوجی آپریشن کا اشارہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :